اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ حماہ کے مختلف علاقوں میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سانا نیوزنے خبر دی ہے شامی فوج شامی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
شامی سرکاری فوج نے صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقے سہل الغاب میں تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔
.......
/169